شہباز حکومت میں صحت کا بجٹ 169ارب تھا ہم نے 399ارب کردیا وزیر اعلیٰ بزدار

شہباز حکومت میں صحت کا بجٹ 169ارب تھا، ہم نے 399ارب کردیا ، وزیر اعلیٰ بزدار

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی 18-2013  کی پنجاب حکومت میں صحت کے شعبے کا بجٹ 169 ارب روپے تھے جبکہ ہم نے مالی سال میں ہیلتھ کا بجٹ 369 ارب روپے کر دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں 36ارب 65کروڑ روپے کے ہیلتھ پراجیکٹ پر کام جاری ہے، گنگارام ہسپتال میں سٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ بلاک کی تعمیرہورہی ہے جس پر7ارب روپے لاگت آئے گی، فیروز پور روڈپر جنرل ہسپتال تعمیر کیا جائے گاجس  کی مجموعی لاگت8ارب روپے ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 100بستروں پر مشتمل ہسپتال کو فنکشنل کریں گے، جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں ایمرجنسی اورٹراماسینٹر تعمیر ہوگا، لیڈی ولنگڈن ہسپتال کی مختلف وارڈ کی اپ گریڈیشن پرساڑھے35ارب روپے خرچ ہونگے ۔ 4ارب روپے کی لا گت سے چائلڈ ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی تعمیر ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نےمزید کہا کہ سرکاری ہسپتالوں کو پیپرلیس دور میں لانے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ( پی آئی ٹی بی )  کے اشتراک سے ہاسپٹل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی لایا جارہا ہے، ان ہیلتھ فسلیٹیز کے ذریعے شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر مہم چلانے کا حکم 

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صوبے بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے مؤثر … لاہور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.