شہباز شریف آج سعودی ولی عہد سے ملیں گے


وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے آج جدہ میں ملاقات ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنما دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی ؐ میں نمازِ جمعہ ادا کی اور پھر روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔

وزیراعظم نے مسجد نبویؐ میں آئیوری کوسٹ کے صدر سے ملاقات بھی کی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج عمرہ ادا کریں گے اور نمازِ تراویح مسجدالحرام میں ادا کریں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس سیل

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *