شہباز گِل کو حادثے کے بعد گاڑی میں دیکھ کر بھاگا، ڈرائیور

پولیس نے موٹر وے ایم ٹو پر رہنما پی ٹی آئی شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی کا پتہ لگا کر ڈرائیور کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

پولیس کے مطابق شہباز گِل کی گاڑی سے ٹکرانے والی دوسری گاڑی مرید کے کہ رہائشی طاہر نذیر کی ہے، حادثے کا شکار کار اور ڈرائیور وجاہت علی کو تھانہ مریدکے لایا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ طاہر نذیر نے گاڑی وجاہت علی کو کرائے پر دی تھی اور اسلام آباد جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے وقت گاڑی وجاہت علی چلا رہا تھا، اپنے بیان میں ڈرائیور نے بتایا کہ حادثے کی جگہ رکا تھا، تاہم شہباز گِل کو گاڑی سے نکلتے دیکھا تو ڈر کر بھاگ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور وجاہت سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ کے شواہد اور وجاہت علی سے تفتیش کے مطابق یہ ایک عام کار حادثہ ہے،جو ڈرائیور وجاہت علی کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، شہباز گِل نے واقعے کو میڈیا میں ایک قاتلانہ حملےکا رنگ دے کر پروپیگنڈہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق وجاہت علی کو دائرہ اختیار کے باعث تفتیش کیلئےحافظ آباد پولیس کے سپرد کیا جا رہا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فنکشنل لیگ سندھ کونسل کا اجلاس، صدر الدین راشدی صدر، سردار رحیم جنرل سیکریٹری منتخب

پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کونسل نے انٹرا پارٹی الیکشن میں 3 سال کے لیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *