شہباز گِل کے رمیش کمار کے بارے میں نامناسب الفاظ قابلِ مذمت ہیں، پاکستان انسانی حقوق کمیشن


پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کی جانب سے رمیش کمار کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

پاکستان انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ اہم سیاسی مسئلے پر مہذب بحث کے بجائے بات گالی گلوچ پر آگئی، یہ کسی طور بھی اظہارِ رائے کی آزادی نہیں۔ اینکر کو اسے شہباز گِل کا غصہ کہہ کر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے تھا۔

اس معاملے پر پاکستان انسانی حقوق کمیشن نے مزید کہا کہ میڈیا پہلے ہی کئی اطراف سے محصور ہے، ایڈیٹر، اینکر کے عہدے اشتعال انگیز بننے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل پر شہباز گل نے مشتعل ہو کر رمیش کمار کے خلاف غیرپارلیمانی الفاظ استعمال کیے اور کئی مرتبہ گالی بھی دی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

فوج کی کمان قابل سپوت کے حوالے کر رہا ہوں، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوج کی کمان مایاناز اور قابل سپوت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *