شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے گرانفروشی کے خلاف مہم تیزی کردی ڈپٹی کمشنر ملتان

شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے گرانفروشی کے خلاف مہم تیزی کردی، ڈپٹی کمشنر ملتان

 ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی کمشنر ملتان طاہر وٹو نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم میں تیزی لائی جارہی ہے تاکہ مہنگائی کی اس لہر میں شہریوں کو ریلیف دیا جاسکے۔منڈیوں میں شفاف بولیوں کے تحت سستی اشیاءخورونوش شہر میں سپلائی کی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اچانک سبزی منڈی آمد اور کریانہ سٹورز کی انسپکشن کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ٹماٹر،پیاز اور آلو کی نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا کہنا تھا کہ منڈیوں سے مارکیٹ تک سستی سپلائی یقینی بنائی جائے گی جبکہ مڈل مین اور پھڑیے کا کردار مکمل ختم کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا رونا رو کر عوام کو لوٹنے والے کسی رعایت کے حقدار نہیں ہیں،  پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہر صورت سرکاری ریٹس لاگو کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ چند روز میں پرائس کنٹرول انسپکشن سکواڈ کا آغاز کررہے ہیں جو  عوامی شکایات پر فوری ایکشن لے کر جرمانے عائد کرے گا۔

مزید :

علاقائیپنجابملتان

window.fbAsyncInit = function() { FB.init({ appId : 388666161164782, xfbml : true, version : “v2.12” }); FB.AppEvents.logPageView(); }; (function(d, s, id){ var js, fjs = d.getElementsByTagName(s)[0]; if (d.getElementById(id)) {return;} js = d.createElement(s); js.id = id; js.src = “https://connect.facebook.net/ur_PK/sdk.js”; fjs.parentNode.insertBefore(js, fjs); }(document, “script”, “facebook-jssdk”));


Source link

About Daily Multan

Check Also

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کی حامل کمرشل …

Leave a Reply

Your email address will not be published.