شہر لاہور میں پانی کی قلت وزیر اعلیٰ نے فوری ہنگامی اقدامات کا حکم دیدیا

شہر لاہور میں پانی کی قلت ، وزیر اعلیٰ نے فوری ہنگامی اقدامات کا حکم دیدیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے  لاہور کے بعض علاقوں خصوصاً اندرون شہر پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے   واسا کو پانی کی قلت دور کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کا حکم دے دیا ۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ  پانی کی قلت والے علاقوں کے لئے مربوط نظام بنایا جائے، جہاں ضرورت ہو وہاں ٹیوب ویل چلانے کے لئے جنریٹر کا انتظام کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ نے  مون سون سیزن سے قبل نالوں کی صفائی کا حکم بھی دیا اور کہا ک ہ شہر کے تمام نالوں کی صفائی کیلئے ایکشن پلان تیار کیا جائے، ایکشن پلان کو ٹائم لائن کے ساتھ مرتب کیا جائے، بارشوں سے قبل نالوں کی صفائی کام ہر صورت مکمل کیا جائے-، 

عید کے بعد ایم ڈی واسا نالوں کی صفائی کے حوالے سے ویڈیوز کے ساتھ تفصیلی بریفنگ دیں ۔

حمزہ شباز نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر خصوصی ٹیمیں بنائی جائیں اور نالوں کی صفائی کا کام نظر آنا چاہیے ، یونین کونسل کی سطح پر نکاسی آب کا میکنزم بھی تیار کیا جائے، موسم برسات میں کسی کے حیلے بہانے نہیں سنوں گا۔

مزید :

قومیالیکشنعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید نے لال حویلی سیل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی 

شیخ رشید نے لال حویلی سیل کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *