شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے والے ہیں تہلکہ خیز دعویٰ

“شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے والے ہیں” تہلکہ خیز دعویٰ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے والے ہیں۔

ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے  شہزاد اکبر کو سیاست کا اومی کرون قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کو انتقام میں جلانے والا شخص شہزاد اکبر ہے، اس نے جتنے بھی کیسز بنائے سب جھوٹ کا پلندہ ہیں،  ان کے جھوٹے کیسز کی وجہ سے عمران خان پھنس چکے ہیں۔ عمران خان نے شہزاد اکبر کی  ایک سے زائد بار سرزنش کی اور پوچھا کہ ان کے بنائے گئے مقدمات میں ضمانتیں کیوں ہو جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر ملک سے فرار ہونے والے ہیں، ان کو روکنے کیلئے وزیر اعظم نے وزیروں مشیروں کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی۔ شہزاد اکبر کو بھاگنے نہیں دیں گے، ان   کا سامنا کرنے کیلئے ہم نے ٹیمیں بنا  دی ہیں۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.