شیخ رشید کی خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، رانا ثنا اللہ


وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے لوگ معاشرے میں فتنہ اور خانہ جنگی کے حالات پیدا کرتے ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کو جواب دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی ملک میں خانہ جنگی کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ سستی شہرت کیلئے اوٹ پٹانگ گفتگو سے عوام گمراہ نہیں ہوں گے، پوچھتا ہوں کہ شیخ رشید کو گرفتاری کا خوف نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری کیوں کرارہے ہیں؟

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ مسجد نبوی واقعے کا ماسٹر مائنڈ شیخ رشید ہے، جس نے جدہ کے ہوٹل میں پی ٹی آئی عہدیداروں کے ساتھ مل کر سازش تیار کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپنی خود غرضی اور ہوس میں تم نے تو اپنے بھتیجے کو بھی نہیں بخشا، تمہارا بھتیجا تمہاری سازش کی وجہ عید جیل میں کاٹ رہا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن نے آئینی اور قانونی طریقے سے عمران نیازی کو اقتدار سے رخصت کیا، عمران نیازی کے پاس اختیار تھا، اسمبلیاں توڑ کر نئے الیکشن کرادیتے۔

انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور ریاستی اداروں سے الیکشن کی بھیک کیوں مانگتے ہو؟ الیکشن کا موزوں ترین وقت کون سا ہے یہ فیصلہ اب ہم نے کرنا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ خزانے کو لوٹنے اور ملک کو معاشی بانجھ  کرنے کا حساب لئے بغیر الیکشن نہیں ہوں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

پشاور، شناختی کارڈ کے بغیر ہوٹلز میں قیام پر پابندی عائد

اسکرین گریب، فائل فوٹو پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *