صادق آباد میں امونیا گیس پھیل گئی شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

صادق آباد میں امونیا گیس پھیل گئی، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری

  

صادق آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے شہر صادق آباد اور اس کے گرد و نواح میں امونیا گیس پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ہم نیوز کے مطابق  امدادی اداروں کی گاڑیاں شہر کے مختلف مقامات پر پہنچ گئی ہیں اور امونیا گیس کی لیکج کے مقام کی تلاش میں مصروف ہیں۔تاحال امونیا گیس کی لیکج کے مقام کا علم نہیں ہوسکا ہے مگر متعلقہ ادارے اپنی پوری کوشش کررہے ہیں۔صورتحال کے پیش نظر سول ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ڈاکٹروں سمیت اضافی نرسنگ سٹاف کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابرحیم یارخان




Source link

About Daily Multan

Check Also

، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کیخلاف  اچانک پولیس متحرک ، گھروں پر  چھاپے ،گرفتاریاں

، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کیخلاف  اچانک پولیس متحرک ، گھروں پر … لاہور ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published.