صبا فیصل کی اپنے چہرے پر مونچھیں بنانے کی ویڈیو


پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی سنیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے چہرے پر مونچھیں بنانے کی دلچسپ ویڈیو شیئر کردی۔

64 سالہ اداکارہ صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی نئی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ساتھی اداکار سمیع خان کے ساتھ تفریح کرتی نظر آرہی ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا فیصل کی شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بالوں کو ہونٹوں کے اوپر رکھ کر مونچھیں بناتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں مزید دیکھا جاسکتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد وہ اپنے ساتھی اداکار سمیع خان کے ساتھ بھی یہی عمل دہراتی نظر آرہی ہیں۔

صبا فیصل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’سیٹ پر ڈرامے میں بیٹے کا کردار نبھانے والے اداکار سمیع خان کے ساتھ موج مستی‘، جبکہ اپنی ویڈیو میں وہ بہت خوش بھی نظر آرہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے، جبکہ چند گھنٹوں میں 80 ہزار سے زیادہ مرتبہ اس ویڈیو کو دیکھا جاچکا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیو جیک مین نے جیمز بانڈ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جیمز بانڈ فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *