صبا قمر اپنے ’آئیڈیل لائف پارٹنر‘ میں کونسی خوبیاں چاہتی ہیں؟


شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے آئیڈیل جیون ساتھی کی خوبیوں کے بارے میں بتادیا۔

جیو نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے، 38 سالہ اسٹار صبا قمر نے اپنی شادی کے منصوبوں اور مستقبل کے بارے میں بتایا۔

گفتگو کے دوران صبا قمر سے پوچھا گیا کہ وہ فلموں کے علاوہ اور کیا کرنا چاہیں گی جس پر انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا کہ ’’شادی‘‘۔

اداکارہ نے کہا کہ جب مداح ذاتی سوالات پوچھتے ہیں تو وہ کبھی ناراض نہیں ہوتیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ انہیں یہ جاننے کا حق ہے کہ ان کی زندگی میں کیا ہو رہا ہے۔

اپنی شادی کے منصوبوں کا انکشاف کرتے ہوئے، صبا قمر نے کہا کہ جب بھی انہیں کوئی ’اچھا آدمی‘ ملے گا تو وہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

اپنے مثالی جیون ساتھی کی خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے، صبا قمر نے کہا کہ اسے ہمدرد ہونا چاہیے، کوئی ایسا شخص جو میری عزت کرے اور مجھ سے محبت کرے اور مجموعی طور پر ایک اچھا انسان ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صبا قمر نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ وہ محبت کرتی ہیں لیکن اپنی چیزوں کو نجی رکھنا چاہتی ہیں کیونکہ ایک بار شادی کے اعلان کے بعد چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوئی تھیں۔ 




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُشنا شاہ کیلئے ترانہ گانا کیوں مشکل ہے؟

اُشنا شاہ— فائل فوٹو معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستان میں مسائل گنوا کر کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *