صبور علی کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت کیا؟


پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنے شوہر و اداکار علی انصاری کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی نعمت قرار دے دیا۔

صبور علی اور علی انصاری کی بات پکّی کو ایک سال مکمل ہونے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پر خصوصی پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئیں تصاویر میں صبور علی کے ساتھ اُن کے شوہر علی انصاری بھی موجود ہیں اور سامنے میز پر ایک کیک اور گلاب کا پھول رکھا ہوا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں علی انصاری سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ جس دن سے میں نے ہاں کہا، اُس دن سے میں نے تمہیں ہر دن اپنی سب سے بڑی نعمت سمجھا ہے۔

صبور علی نے مزید لکھا کہ تُم میری تمام دعاؤں کا جواب، میرے بہترین دوست اور میرے جیون ساتھی ہو۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں ہی صبور علی اور علی انصاری شادی کے بندھن میں بندھے جبکہ اس جوڑے کی گزشتہ سال بات پکّی ہوئی تھی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

یوٹیوبر شام ادریس کی علیحدگی ہوگئی؟

فائل فوٹو پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا انفلوئنزر اور یوٹیوبر شام ادریس نے اپنی اہلیہ سحر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *