صنم بلوچ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب کے چرچے

فوٹو، انسٹاگرام 

معروف اداکارہ صنم بلوچ کی بیٹی عمایا کی دوسری سالگرہ کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

اسکرین سے دُور صنم بلوچ اپنی یا اپنی بیٹی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کرتی رہی ہیں۔

حال ہی میں میک اپ آرٹسٹ نتاشہ علی لاکھانی نے صنم بلوچ کی چند تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ صنم بلوچ کی بیٹی کی دوسری سالگرہ کی تقریب میں انہیں خوب مزا آیا۔

صنم بلوچ نے بیٹی عمایا کی سالگرہ کی تقریب میں کالی ساڑھی کا انتخاب کیا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔

نتاشا علی لاکھانی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ صنم کی مسکراہٹ پر فدا ہیں، بلاشبہ صنم پاکستانی  ڈرامہ انڈسٹری کی کوئین ہیں۔

یاد رہے کہ 13 اگست 2020 کو صنم بلوچ نے پہلی مرتبہ بیٹی کے ہمراہ تصاویر شیئر کر کے سب کو ھیران کردیا تھا۔

اداکار و میزبان عبداللہ فرحت اللہ سے سال 2018 میں طلاق لینے والی صنم بلوچ نے اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کو بالکل چھپا کر رکھا تھا تاہم بعد میں اچانک سے بیٹی کے ساتھ تصویریں شیئر کی گئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کافی عرصے سے ٹی وی ڈراموں میں دکھائی نہیں دے رہیں تاہم قیاس کیا جارہا ہے کہ صنم نے دوسری شادی کی اور اب بیٹی کو وقت دے رہی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اننیا پانڈے وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ گر ہوں گی

بالی ووڈ کی چُلبلی اداکارہ اننیا پانڈے ڈائریکٹر وکرم ادتیا کی نئی فلم میں جلوہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *