طاقت کا استعمال کیا گیا تو پی ٹی آئی اور اٹھے گی، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ملک انتشار کی طرف جا رہا ہے، یہ لوگ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں، طاقت کا استعمال کیا گیا تو پی ٹی آئی اور اٹھے گی۔

سابق وزیرداخلہ، شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہونے کی طرف جاسکتا ہے، حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے، یہ لوگ اپنے کیسزختم کرانا چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ 18 مئی سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی، جو کھڈا اور سازش عمران خان کے لیے بنائی گئی تھی، اس کھڈے میں اپوزیشن خود گر گئی ہے،  آصف علی زرداری نے ن لیگ سے پرانہ قرضہ بمعہ سود واپس لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں،  جس نیب کےقانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں اسے ختم کیا جارہا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصل آباد، ملتان کا جلسہ نہ کرنے دیا گیا تو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان 20 مئی سے پہلے بھی ہوسکتا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

دُعا زہرا کی سالگرہ کی ویڈیو پر والد کا ردّعمل

کراچی سے لاہور آکر شادی کرنے والی دُعا زہرا کی شوہر ظہیر احمد کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.