طعنے دینے والے شوہر اچھے ہوتے ہیں: حرا مانی

فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا ماننا ہے کہ طعنے دینے والے شوہر اچھے ہوتے ہیں کیونکہ اُن کے ڈر سے بیویاں وزن کم کرلیتی ہیں۔

حرا مانی نے اپنے شوہر کے ہمراہ پروگرام ’ایک دن جیو کے ساتھ‘ میں میزبان سہیل وڑائچ کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکارہ نے اپنے وزن کم کرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے اس بار جو وزن کم کیا ہے، میرے پاس کوئی ٹرینر نہیں تھا، میرے پاس میرے شوہر مانی ٹرینر تھے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’جتنا وزن مانی نے کم کروایا ہے، اتنا تو میرے پچھلے ٹرینرز بھی کم نہیں کرواسکے۔‘

حرا مانی نے کہا کہ ’میں نے اپنا ڈرامہ دیکھا تو میرا وزن بہت زیادہ تھا،  میں کوئی آنٹی لگ رہی تھی، اُس وقت وزن 64 کلو ہوگیا تھا، پھر مانی نے میری دوڑ لگوائی اور 10 کلو وزن کم کیا۔‘

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’جو کوئی ٹرینر نہیں کرسکا، وہ کام اُن کے شوہر نے کرلیا۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’مانی اُنہیں طعنے دیتے تھے کہ دیپیکا، کرینہ کو دیکھو، وہ کتنی فِٹ ہیں۔‘

حرا نے مزید کہا کہ ’طعنے دینے والے شوہر ہوتے ہیں کیونکہ اُن کی وجہ سے بیویاں وزن کم کرلیتی ہیں۔‘




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو شاہ رخ خان کے گُن گانے لگے

شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گُن گانے لگے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *