طلاق اداکاروں کیلئے بھی معمولی بات نہیں ہوتی، فاطمہ آفندی

فاطمہ آفندی، فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے مشہور اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

فاطمہ آفندی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ’وہ اپنے ارد گرد ایسے بہت سے جوڑوں کو جانتی ہیں جن کی طلاق ہوئی لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہےاس لیے ان کی طلاقوں کے کیس اس طرح منظرِ عام پر نہیں آئےلہٰذا صرف اداکاروں پر اس بات کا الزام لگایا جاتا ہے کہ ان کے لیے طلاق لینا عام سی بات ہے‘۔

طلاق اداکاروں کیلئے بھی معمولی بات نہیں ہوتی، فاطمہ آفندی

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’سب کو کب یہ بات سمجھ آئے گی کہ دنیا میں کو ئی کوئی بھی شادی کرنے کے بعد اس لیے طلاق نہیں لیتا کہ یہ اس کے لیے معمولی سی چیز ہے، طلاق بہت زیادہ تکلیف دہ عمل ہے‘۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ’عام لوگوں کی بھی طلاق ہوجاتی ہے اور ایسے ان کے لیے رشتےداروں کے طلاق کے بارے میں کیے جانے والے سوالات انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’لیکن ایک اداکار کے لیے پوری دنیا ہی جیوری بن جاتی ہے‘۔

فاطمہ آفندی نے سجل اور احد کے مداحوں سے اپیل کی کہ’ برائے مہربانی اس تکلیف سے گزرنے والے جوڑوں کو کچھ وقت اکیلے رہنے دیں‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ مشکل وقت ہے تو تھوڑی ہمدردی کا اظہار کریں‘۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

جدہ، فلمی میلے میں سجل علی کے چرچے

جدہ میں دس روزہ ’ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ کا میلہ سجایا گیا جس کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *