حافظ آباد (ویب ڈیسک) حافظ آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول میں طلبا کے سامنے استاد کو گرفتار کرنے پر دو پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا، استاد کے خلاف اس کی پھوپھی نے کرپشن کا مقدمہ درج کروایا تھا جس پر پولیس اور اینٹی کرپشن کے اہلکاروں نے سکول اوقات میں دھاوا بول کر استاد کو طلبا کے سامنے دھکے دیتے ہوئے گرفتار کیا اور بھرے بازار میں تذلیل کی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حافظ آباد میں سکول اوقات میں طلبا کے سامنے استاد کو گرفتار کرنے کے معاملے پر ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں نے تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔واقعے کے خلاف ضلع بھر کی اساتذہ تنظیموں نے آج سے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور اینٹی کرپشن کے ملازمین کے خلاف جب تک مقدمہ درج نہیں کیا جاتا جب تک احتجاج جاری رہے گا۔