عائشہ اکرم کو حادثہ لیکن دراصل وہ کس کیساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی؟ پتا چل گیا

عائشہ اکرم کو حادثہ لیکن دراصل وہ کس کیساتھ موٹرسائیکل پر جارہی تھی؟ پتا چل …

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )گریٹر اقبال پارک میں حراسگی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ بازار جاتے ہوئے موٹرسائیکل پر حادثے کا شکار ہو گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم اپنے بھائی کے ساتھ  گھر سے بازار جارہی تھیں کہ راستے میں ٹول پلازہ کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آگیا ، ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی کہ عائشہ اکرم جس موٹر سائیکل پر جارہی تھیں اسے گاڑی نے ٹکر ماری  اور موقع سے فرار ہو گئی ۔تاہم پولیس کا کہناہے کہ موٹر سائیکل کو جان بوجھ کر ٹکر مارنے کا تاثر حقائق کے برعکس ہے ،انہیں کسی نے نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ وہ حادثاتی طور پر گری ہیں ، حادثہ عائشہ اکرم کا برقعہ ٹائر میں پھنسنے کے باعث پیش آیا ۔ برقعہ بائیک میں پھنس جانے سے وہ منہ کے بل گریں اور ان کی ناک کی ہڈی ٹو گئی جبکہ اس کے علاوہ چہرے ، بازو اور ٹانگوں پر زخم آئے ہیں ۔ عائشہ اکرم کو ہسپتال داخل کروا دیا گیاہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی فیسوں میں  اضافہ کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانی فیسوں میں  اضافہ کر دیا    لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.