عابدہ پروین اور نصیبو لال نے شنیرا کو بھی اپنا گرویدہ کرلیا

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی جانب سے گائے گئے گانے کو سُن کر شنیرا اکرم بھی اُن کی مداح ہوگئیں۔

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے نئے گانے ’تُو جھوم‘ کے بارے میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔

شنیرا اکرم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میں نے اس سے پہلے ایسا گانا کبھی نہیں سُنا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ وہ کس بارے میں گا رہی ہیں لیکن میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی گانا سُنتے ہوئے رہ رہی ہوں۔‘

وسیم اکرم کی اہلیہ نے لکھا کہ ’ان ناقابلِ یقین خواتین کا یہ گانا میری روح میں بس گیا ہے۔‘

آخر میں شنیرا نے پاکستان کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتی نظر آئی ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اردن میں تعینات امریکی سفیر کا گلوکار کے ساتھ رقص

اردن میں تعینات امریکی سفیر ہینری ووسٹر نے معروف سیاہ فام گلوکار کے ساتھ رقص …

Leave a Reply

Your email address will not be published.