عابدہ پروین اور نصیبو لال کی پرفارمنس سے’کوک اسٹوڈیو‘ کے نئے سیزن کا شاندار آغاز

عابدہ پروین اور نصیبو لال، فوٹو اسکرین گریب  

لیجنڈری صوفی گائیک عابدہ پروین اور نصیبو لال کی پرفارمنس کے ساتھ پاکستان کے معروف میوزک شو’ کوک اسٹوڈیو‘ کے 14ویں سیزن کا شاندار آغاز ہوگیا ہے۔

عابدہ پروین اور نصیبو لال نے کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کا آغاز ایک شاندار  گانے ’تو جھوم‘ سے کیا ہے۔ 

اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی ’کوک اسٹوڈیو14‘ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کا یہ نیا سیزن میوزک کمپوزر زلفی کی پیشکش ہے۔ 

عبداللّٰہ صدیقی کے ترتیب  کردہ گانے’تو جھوم‘ کو عدنان ڈھول نے تحریر کیا ہے جبکہ زلفی اس کے موسیقار ہیں۔

شائقینِ موسیقی، یہاں تک کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات  نے بھی عابدہ پروین اور نصیبو لال کی کوک اسٹوڈیو میں زبردست پرفارمنس پر ٹوئٹس کیے ہیں۔

یہاں ایک نظر شائقینِ موسیقی اور  نامور شخصیات کی جانب سے کیے گئے ٹوئٹس پر ڈال لیتے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شاہ رخ خان کی رہائش گاہ پر سفارتکاروں کے اعزاز میں تقریب

بالی ووڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان نے حال ہی میں اپنی رہائش گاہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.