عاصم میرب کی منگنی، یاسر کا میرب کو مفید مشورہ


کامیڈین اداکار یاسر حسین نے گلوکار عاصم اظہر سے منگنی کے بعد اداکارہ میرب کو  مفید مشورہ دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر جوڑی کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت مبارک ہو میرے دوست عاصم، خوش رہو۔

ساتھ ہی انہوں نے میرب کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ عاصم کا خیال رکھیں، اور اسے انسٹاگرام کی منفی باتوں سے دور رکھیں اور انجوائے کریں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں  معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے ماڈل و اداکارہ میرب علی سے اپنے تعلقات سے متعلق افواہوں کو حقیقت میں تبدیل کرتے ہوئے ان سے منگنی کی تصدیق کی۔

عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ ماڈل میرب علی کے ساتھ رشتے میں بندھ گئے ہیں۔

 ماڈل و اداکارہ میرب علی نے بھی وہی تصاویر شیئر کرتے ہوئے گلوکار کے ساتھ منگنی ہوجانے کی تصدیق کی۔ دونوں نے مداحوں سے نیک خواہشات اور رشتے کے مزید مضبوط ہونے کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

ہیو جیک مین نے جیمز بانڈ فلم کی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

ہالی ووڈ اداکار ہیو جیک مین نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں جیمز بانڈ فلم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *