عثمان بزدار نے حاصل پور کے کالج میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا

عثمان بزدار نے حاصل پور کے کالج میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لے لیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عثمان بزدار نے حاصل پور کے نجی کالج میں تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر بہاولپور ڈویژن اور سیکرٹری تعلیم سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے  تعلیمی ادارے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا  جس کے بعد ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے نجی تعلیمی ادارے کو سیل کردیا۔

عثمان بزدار  نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے میں بغیر اجازت تقریب منعقد کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے، کالج میں مخلوط تقریب کے دوران غیر اخلاقی سرگرمیاں ناقابل برداشت ہیں ۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی

دبئی میں ہونے والی لڑائی پاکستان میں ایک خاتون کے قتل کا سبب بن گئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.