عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیر اعظم کی ہدایت پر منظور کیا تھاچودھری سرور


عثمان بزدار کا استعفیٰ وزیر اعظم کی ہدایت پر منظور کیا تھا،چودھری سرور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا۔

نجی ٹی وی جیو نیو زکے مطابق لاہورمیں بزنس کونسل کے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چودھری سرور نے کہا کہ سیاسی گرمی بھی بہت بڑھ گئی ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کروں گا، ایک ہفتے کیلئے دبئی جارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیر اعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا ، اس وقت 6 وزرا اور سپیکر پنجاب اسمبلی بھی گورنر ہاو¿س میں موجود تھے، سب کہہ رہے تھے کہ استعفیٰ منظورکیا جائے۔چودھری سرور کا کہناتھا کہ پوری تحریک انصاف ایک نکتے پر تھی کہ پنجاب میں اپنا امیدوار لایا جائے۔

مزید :

علاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ،مری روڈ کو مکمل طور پر کھول دیا گیا

راولپنڈی کی شاہرات کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا عمل جاری ،مری روڈ کو مکمل طور …

Leave a Reply

Your email address will not be published.