عثمان بزدار کو بچانے کیلئے حکومت نے ترین گروپ کو بڑی پیشکش کر دی نجی ٹی وی کا دعویٰ

عثمان بزدار کو بچانے کیلئے حکومت نے ترین گروپ کو بڑی پیشکش کر دی، نجی ٹی وی کا …

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعٖظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس  عثمان بزدار کو بچانے کیلئے حکومت نے جہانگیر ترین وفد کو بڑی پیشکش کر دی ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہم  کی یقین دہانی کرائی گی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ترین گروپ کے تحفظات  ختم کرنے سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ملاقات میں ڈاکٹر مراد راس نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے بھی رابطہ کیا ، حکومتی ٹیم کی جانب سے  ترین گروپ کو  مائنس بزدار مطالبے سے ہٹنے  پر فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی  جس پر ترین گروپ کے ارکان نے دیگر اراکین سے مشاورت کے بعدہی فیصلہ کرنے کا کہا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترین گروپ اور حکومتی ٹیم کے درمیان آئندہ 48 گھنٹوں میں  اہم ملاقات کا امکان بھی ہے ۔ 

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

پولیس نے اقبال ٹاﺅن میں 7 سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو پکڑ لیا معمہ حل 

پولیس نے اقبال ٹاﺅن میں 7 سال قبل قتل ہونے والی خاتون کے قاتل کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *