عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہوسکتے ہیں، عون چوہدری

’عثمان بزدار کو ہٹانے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے‘

جہانگیر ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار   کو ہٹانے کے بعد ہی مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں، عثمان بزدار کو ہٹانے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے۔

عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے، ڈاکٹرمراد راس سےملاقات میں ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی۔

عون چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلے بزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہوگی، ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترین گروپ کےاراکین کی وزیراعلیٰ سےملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جارہی ہیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہے، ہمارا گروپ مشترکہ فیصلے کر رہا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کابل: پاکستانی سفارتکار پر حملے کا ملزم گرفتار، سفارتی ذرائع

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پاکستانی سفارت کار پر حملے کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *