عدالتوں کے بخشی خانوں میں قیدیوں کو منشیات فروشی کا انکشاف

عدالتوں کے بخشی خانوں میں قیدیوں کو منشیات فروشی کا انکشاف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی عدالتوں کے بخشی خانوں میں قیدیوں کو منشیات فروشی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس انکشاف کے بعد  محکمہ داخلہ نے لاہور پولیس اور محکمہ جیل خانہ جات کو خبردا ر کردیا ہے۔ کیمپ جیل میں 8 دسمبر کو پیشی سے واپسی پر متعدد قیدی  نشہ کی حالت میں پائے گئے۔ سپریٹینڈینٹ کیمپ جیل نے متعلقہ گارد انچارج کیخلاف کارروائی کیلیے لاہور پولیس کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔مراسلہ کے مطابق 15 قیدی پیشی سے واپسی پر نشے کی حالت میں پائے گئے۔ ان قیدیوں کو لیجانے والے گارد انچارجز کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اکثر قیدی عدالتوں سے واپسی پر نشے میں ہوتے ہیں۔ قیدیوں کو بخشی خانوں کی کنٹین سے باآسانی منشیات مل جاتی ہیں۔ قیدیوں کو کنٹین کے علاوہ انکے لواحقین بھی بخشی خانے میں منشیات فراہم کرتے ہیں۔قیدی منشیات لینے کے بعد نشے کی حالت میں جیل میں مشکلات کھڑی کرتے ہیں۔ بخشی خانے کو منشیات سے پاک کرنے کیلیے پولیس فوری اقدامات کرے۔

واضح رہے کہ بخشی خانے عدالتوں کا وہ حصہ ہوتے ہیں جہاں جیلوں سے پیشی کے لیے لے جانے والے ملزمان کو رکھا جاتا ہے اور پیشی کے بعد واپس جیل لایا جاتا ہے۔

مزید :

جرم و انصافعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیئیےماڈل کیمپ لگیں گے

  عید الاضحیٰ صفائی آپریشن،ایل ڈبلیو ایم سی کے 19ہزار ملازمین کی چھٹیاں …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.