لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) عربی زبان کے عالمی دن کے حوالے سےجامعہ عثمانیہ آسٹریلیا مسجدلاہور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عربی زبان عالم اسلام کے اتحاد کا ذریعہ ہے، یہ عالم اسلام کی مشترکہ علمی و ادبی اور ثقافتی زبان ہونے کے ساتھ فی زمانہ ابلاغی اور سفارتی زبان کا درجہ بھی پا چکی ہے ۔
ڈاکٹر موسیٰ العراقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامی دنیا کا سب سے زیادہ علمی ورثہ اور بنیادی مراجع اور مصادر بھی عربی زبان میں ہی ہیں۔قرآن جو آئین ِ اسلامی کی حیثیت رکھتا ہےجبکہ حدیث اس اسلامی آئین کی سب سے بہترین اور غیر مبہم شرح ہےاور فقہاء کا اجتہادی کام اس متن و شرع کی مزید توضیح و تشریح ہے ۔
سیمینار سے ڈاکٹر عبدالرحیم ،ڈاکٹرشیخ محمد بلال،پروفیسر حافظ گلفام،ڈاکٹر محمد اسماعیل،ڈاکٹر مفتی شاہد احمد خان،حافظ سعادت،عبدالعظیم ترمذی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔