عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ ‘قرار دے دیا

عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ ‘قرار دے دیا

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کو بنی گالہ ٹھگ انسٹیٹیوٹ قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی قیادت میں ہر ہفتے بنی گالہ اور وزیراعظم ہاوس میں ٹھگوں کا اجلاس ہوتا ہے۔

 ترجمان پنجاب حکومت کےبیان پرردعمل دیتےہوئےعظمیٰ بخاری نےکہا کہ کابینہ اجلاسوں اورپی ٹی آئی کی کورکمیٹی میٹنگز میں عوامی مسائل کی بجائے نوازشریف اور شہباز  شریف ڈسکس ہوتے ہیں،چار سالوں سےعمران خان نوازشریف اور شہبازشریف کےنام پر چورن بیچ رہے ہیں، جس وزیراعظم کو اسکی بیوی ڈالر مہنگا ہونے کا بتائے وہ ایٹمی ملک کو چلانے کے قابل ہو ہی نہیں سکتا،عمران خان سے نہ سسٹم چل رہا ہے نہ ہاوس چل رہا ہے،بلکہ ہاوس لرز رہا ہے۔

عظمی بخاری نےکہا کہ وفاق ہو یا پنجاب ہر جگہ ان  کو اپنے ہی ارکان پکڑ پکڑ کر لانے پڑتے ہیں، شہبازشریف پر وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) نے جھوٹا مقدمہ بنایا ، بشیر  میمن نے سب پول کھول دیا ہے،عمران حکومت فارن فنڈنگ کیس سے فرار کے لئے اب شہبازشریف کےخلاف نیا ڈرامہ کررہی ہے، دو سال سے نیب شہبازشریف کے  خلاف کچھ ثابت نہیں کرسکی، اب ایف آئی اے پولیٹیکل انجیئنرنگ کررہا ہے،قومی احتساب بیورو( نیب) کی طرح ایف آئی اے کو بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے بھرنے لگے

  تدفین نہ شناخت ۔۔۔۔سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے مردہ خانے لاوارث نعشوں سے …    …

Leave a Reply

Your email address will not be published.