علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

علیم خان نے اہم ڈویلپر کے ساتھ فرح خان کے تعلقات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

 لاہور (آئی این پی )تحریک انصاف کے منحر ف رہنما عبدالعلیم خان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات پر میدان میں آتے ہوئے کہاہے کہ فرح خان کے اہم ڈویلپر کے ساتھ تعلقات کے بارے میں تحقیقات کروائی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق علیم خان نے روڈا اتھارٹی کے حوالے سے بھی اہم انکشافات کر دئیے کہا عمران خان نے انٹرویو میں کہا کہ مجھ پر تین سو ایکڑ زمین لیگلائز کروانے کا الزام عائد کیا، یہ الزام جھوٹ ہے حقائق کو مسخ کیا گیا ، میرے پاس تین سو ایکٹر نہیں تین ہزار ایکڑ ہے۔ میں نے زمین ایکوائر نہیں کروائی بلکہ پرائیویٹ زمینداروں سے خریدی ہے، یہ زمین اب روڑا کے پاس ہے یہ اتھارٹی عمران خان نے بنائی، یہ زمینیں روڈا نے سرکاری قیمت پر خرید کر پرائیویٹ ڈویلپرز کو کیسے دیں؟ اب تفتیش ہونی چاہیے کہ یہ زمینیں کن ڈویلپرز کو دی گئیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر آپ منہ کھلوانا چاہتے ہیں تو کسی چینل پر میں آپ اور جہانگیر ترین بیٹھیں پھرسب سچ بولیں، عوام کو پتہ چلے علیم خان ترین اور عمران خان کا اصل چہرہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

فیصل آباد موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا دیا

فیصل آباد، موبائل چوری پر زمیندار نے ملازم کو قتل کرکے خودکشی کا ڈرامہ رچا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *