علی انصاری نے صبور کے نام کی مہندی لگالی

فوٹو: انسٹاگرام صبور علی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے اپنی اہلیہ صبور علی کے نام کی مہندی لگا لی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی نے اپنی اور علی انصاری کی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں صبور اور علی انصاری دونوں کے ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی انصاری نے اہلیہ سے اظہارِ محبت کرنے کے لیے مہندی سے اُن کا نام ‘صبور’ اپنے ہاتھ پر لکھوایا۔

صبور نے یہ تصاویر عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے بعد انسٹاگرام پر شیئر کیں جس کے کیپشن میں اُنہوں نے مداحوں کو چاند رات کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں کا اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کے لئے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے الگ ہونے والے شیلیش لودھا واجبات کے منتظر

رپورٹ کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی کی ادائیگی کا چیک اس طرح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *