علی ظفر کے آنیوالے نئے کلام کی ویڈیو لیک ہوگئی


پاکستانی نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار علی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے ویڈیو لیک ہو گئی ہے۔

دس ماہ قبل علی ظفر کی جانب سے نعت ’معراج‘ ریلیز کی گئی تھی، سوشل میڈیا پیجز کے مطابق اب اُن کا نیا کلام آنے والا ہے جس کی عکس بندی جاری ہے۔

علی ظفر کے آنے والے نئے کلام کے سیٹ سے لیک ہونے والی ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں علی ظفر کو ’ اللّٰہ اکبر‘ کی صدائیں لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مشہور گلوکار و اداکار علی ظفر کا خوبصورت نعتیہ کلام ’بلغ العلٰی بکمالہ‘ ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا تھا۔

گلوکار علی ظفرکے اس نعتیہ کلام کی 9 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو کو ان کے یوٹیوب چینل پر اب تک  1.33 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

منال خان نے بھی یوٹیوب چینل بنا لیا

فائل فوٹو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے بھی اپنا یوٹیوب چینل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *