عمران اشرف نے اپنا سر کیوں منڈوالیا؟


پاکستانی معروف اداکار عمران اشرف نے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنا سر منڈواتے ہوئےنظر ارہے ہیں۔

اداکار عمران اشرف کا سوشل میڈیا پر بتانا ہے کہ ’وہ اپنی فلم دم مستم کے لیے گنجے ہوئے تھے اور یہی وجہ ہے کہ اُن کے دو ڈراموں ’رقصِ بسمل‘ اور ’بدذات‘ کے درمیان  غیر معمولی وقفہ آیا ہے۔‘ 

عمران اشرف نے اپنی انسٹا گرام اکاؤنٹ پوسٹ پر مداحوں کے لیے مزید لکھا ہے کہ ’میں آپ کی محبت حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھوں گا۔‘

واضح رہے کہ اس عید پر پاکستانی سینما نے 4 فلمیں ریلیز کی ہیں جن میں ’پردے میں رہنے دو‘، ’گھبرانا نہیں ہے‘، ’دم مستم‘ اور ’چکر‘ شامل ہے۔

فلم ’پردے میں رہنے دو‘ اور ’گھبرانا نہیں ہے‘ پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک جیو کے بینر تلے ریلیز کی گئی ہیں جنہیں سینما ہاؤس میں بے حد پزیرائی مل رہی ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو شاہ رخ خان کے گُن گانے لگے

شہرہ آفاق مصنف پاؤلو کوئیلہو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے گُن گانے لگے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *