عمران جیسی باتیں کوئی اور کرتا تو کیا ہوتا؟ خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہا تھا کہ وہ افغانستان منتقل ہوجائیں گے۔ اگر سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ نے کہا ہوتا کہ وہ بھارت منتقل ہو جائیں گے تو پھر کیا ہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے بیانات کے بعد بھی کیا عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہییں۔ عمران خان کو خود کو تباہ کرنے کے لیے چھوڑ دینا چاہیے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ سلیمان شہباز پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں گے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *