عمران خان آج فرح خان کے ترجمان کا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان  آج فرح خان کے ترجمان کا کردار احسن طریقے سے ادا کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک ایف آئی آر نے رونے پر مجبور کردیا مگر خان صاحب گھبرانا نہیں ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر خان صاحب نے خود لگایا تھا، عمران خان کے قریبی افراد کی کرپشن اور بد عنوانیوں سے سارا عالم باخبر ہے۔

پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان آج بھی ملکی اداروں کےخلاف عوام کو اکساتے رہے، آج کی پریس کانفرنس عمران خان کی شکست اور بوکھلاہٹ کا امتزاج تھا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان خود پنجاب کو یرغمال بنا کر لوٹنے والوں کی ترجمانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فرح خان عمران خان کی دکھتی رگ بن چکی ہیں، وقت کے ساتھ عمران خان کی متعدد دیگر دکھتی رگیں بھی قوم کے سامنے آئیں گی۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بجلی صارف کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بل موصول

پاکستان میں ایک بجلی صارف کو 13 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار 935 روپے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *