عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں، منظوروسان


مشیر برائے زراعت سندھ منظور وسان کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق  کہنا ہے کہ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔

منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی۔

انہوں نے کہا کہ  ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں، اپنے ہی لوگ عمران خان سے دھوکا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے بھی کر رہے ہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

مریم اورنگزیب کی خالہ سابق سینیٹر نجمہ حمید کا انتقال، پارٹی رہنماؤں کا اظہار تعزیت

فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی خالہ اور سابق سینیٹر نجمہ حمید گزشتہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *