عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمنداراکین کو نئے امتحان میں ڈال دیا


عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمنداراکین کو نئے امتحان میں ڈال …

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کے خواہشمند ارکان کے لیے ہدف مقرر کردیا، اراکین کو ہدایت کی کہ پنجاب کابینہ میں جو بھی شامل ہوا، اسے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنا ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ کابینہ کا کوئی رکن چھٹی نہیں کرے گا، وزرا کو اپنے محکموں کے امور پر مکمل گرفت رکھ کر کام کرنا ہوگا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  عمران خان نے کہا کہ پچھلی صوبائی کابینہ میں کچھ وزرا نے کمزور کارکردگی دکھائی، ناتجربہ کاری کی وجہ سے کچھ وزرا کو بیوروکریسی نے بھی تنگ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی عام انتخابات کی تیاری کریں۔

اس خبر کے فائل ہونے تک اس سلسلے میں باضابطہ طورپر تحریک انصاف کا موقف سامنے نہیں آسکا۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

تحریک انصاف کے 2 رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے

تحریک انصاف کے 2 رہنما مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے شیخوپورہ (ویب ڈیسک) پنجاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.