عمران خان کا بورے والا میں جلسہ سلمان شاہ نے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع کردی

عمران خان کا بورے والا میں جلسہ، سلمان شاہ نے ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم شروع …

کوٹ سادات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی وہاڑی کی قیادت  چیئرمین عمران خان کے بورے والا میں 28 ستمبر کے جلسے کیلئے متحرک ہوگئی.

این اے 157 سے قومی اسمبلی کے امیدوار سید سلمان مہدی نسیم شاہ نے جلسے کے سلسلے میں ڈور ٹو ڈور دعوتی مہم کا سلسلہ شروع کردیا.

انہوں نے اپنے آبائی گاؤں کوٹ سادات سے مہم کا آغاز کیا اور لوگوں کو 28 ستمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی. 

گاؤں آمد پر سلمان شاہ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیوں کی برسات کی اور انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی. 

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سلمان شاہ کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے پر دیکھنا چاہتے ہیں، حلقے کے تمام سروے تحریک انصاف کے حق میں ہیں اس لیے مخالفین کے پراپیگنڈا سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے. 

مزید :

علاقائیپنجابوہاڑی




Source link

About Daily Multan

Check Also

اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کمان تبدیلی تقریب سے خطاب

اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے عظیم فوج میں خدمات کا موقع دیا، جنرل قمر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *