عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی مسئلے میں دلچسپی نہیں، ناصر حسین شاہ

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کو اقتدار کے سوا کسی قومی مسئلے میں دلچسپی نہیں۔

ناصر حسین شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ اتحادیوں کی شرافت ہے کہ عمران نیازی جیل کے بجائے بنی گالہ میں بیٹھا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اتحادی حکومت آئی ایم ایف اور چین سے قرضے لینے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کو یہ کامیابی پسند نہیں آئی اس لیے کل سیمینار میں بہکی بہکی باتیں کیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ تصور بھی نہیں کرسکتا تھا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنا دیا جائے گا، نیوٹرل سے کہا کہ اس پر 16 ارب روپے کے کیسز ہیں، کوئی اور ملک ہوتا تو یہ جیل میں ہوتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کے لوگوں کے ذہن میں خوف تھا کہ وہ جنرل فیض کو لانا چاہتے ہیں، ان کو خوف تھا کہ ایسا ہوا تو ان کا مستقبل تباہ ہوجائے گا۔

دوسری جانب عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نیند میں بھی نیوٹرل نیوٹرل کا راگ الاپا کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران یہی کہتے رہیں گے، خرم دستگیر نے یہ کہ دیا، امریکا نے سازش کردی، دھاندلی ہو گئی، قسم سے ان کی ذہنی حالت پر ترس آنے لگا ہے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

احسن اقبال کی بجٹ 2019 پر تنقید کی ویڈیو وائرل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی 2019 میں پی …

Leave a Reply

Your email address will not be published.