عمران خان کہیں نہیں جائیں گے: منیب بٹ کا دعویٰ


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ نے وزیراعظم عمران خان کے عہدے سے نہ ہٹنے کا دعویٰ کردیا۔

ان دنوں ملکی سیاسی صورتحال کافی گرم چل رہی ہے کیونکہ اپوزیشن ارکان نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریکِ عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، اے این پی سمیت 86 اراکین کے دستخط ہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اسٹاف نے وصول کی۔

اس حوالے سے جہاں وزیراعظم عمران خان کے مخالفین سامنے آرہے ہیں تو وہیں اُن کے حمایتی خوب اُن کا ساتھ دیتے نظر آرہے ہیں۔

ایسے میں اداکار منیب بٹ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میرے اس ٹویٹ کو محفوظ کرلیں کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔

منیب بٹ نے سوشل میڈیا صارفین سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ویسے اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔

اداکار کے پوچھنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جُلے ردّعمل دیے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

اُروشی روٹیلا نے ریشبھ پنت کے معاملے پر خاموشی توڑ کر سب کچھ واضح کردیا

فائل فوٹو بھارتی اداکارہ و رقاصہ اُروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *