عمران خان کی بنی گالہ رہائشگاہ کے اطراف غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالا کے اطراف غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

سیف سٹی اسلام آباد کی گاڑی عمران خان کی رہائشگاہ کی انٹری پوائنٹ پر موجود ہیں اور آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

رینجرز کی گاڑیاں بھی عمران خان کی رہائشگاہ کی انٹری پوائنٹ پر موجود ہیں جبکہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار بھی باہر تعینات ہیں۔

سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ کے باہر خیبرپختون خوا کی پولیس بھی موجود ہے، دوسری طرف ذاتی سیکیورٹی اہلکار صرف متعلقہ افراد کو ہی گھر میں داخلے کی اجازت دے رہی ہے۔

بنی گالہ میں عمران خان کی رہائشگاہ کی ذاتی سیکیورٹی نے پی ٹی آئی پنجاب کے رہنما فیاض الحسن چوہان کو گیٹ پر ہی روک لیا تو وہ عملے پر بگڑ گئے۔

انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے کہا کہ میری براہ راست عمران خان سے بات کروائیں تاہم شہباز گل نے معاملہ ختم کروادیا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بلاول صاحب! حقائق قبول کیجئے، ضمنی الیکشن سے مت ڈریے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *