عمران خان کی راولپنڈی روانگی کی تیاریاں شروع بلٹ پروف گاڑی زمان پارک پہنچا دی گئی


عمران خان کی راولپنڈی روانگی کی تیاریاں شروع، بلٹ پروف گاڑی زمان پارک پہنچا …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی راولپنڈی روانگی کی تیاریاں شروع ہو گئیں،عمران خان کے ایئرپورٹ روانہ ہونے کیلئے بلٹ پروف گاڑی پہنچا دی گئی ،بلٹ پروف گاڑی کے اندر سٹریچر بھی لگا دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان کی ٹانگ پر بریسز کی وجہ سے گاڑی میں سٹریچر لگایا گیا،ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان بریسز کی وجہ سے گھٹنے کو حرکت نہیں دے سکتے ،ڈاکٹرز بھی عمران خان کے ساتھ سفر کریں گے ،روانگی سے قبل ڈاکٹرز کی ٹیم عمران خان کا حتمی طور پر دوبارہ چیک اپ کرے گی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان دوپہر ایک بجے کے بعد زمان سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوں گے ،عمران خان سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ جائیں گے ،اولڈایئرپورٹ سے عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی پہنچیں گے ،ذرائع کا مزید کہناہے کہ روانگی سے قبل عمران خان پارٹی رہنماﺅں سے ٹیلی فونک مشاورت کریں گے ،عمران خان دوپہر تک زمان پارک سے ہی لانگ مارچ کی صورتحال مانیٹر کر ینگے۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے عام انتخابات میں عدالتی افسران دینے کی معذرت 

لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب کے عام انتخابات میں عدالتی افسران دینے کی معذرت  لاہور(ڈیلی پاکستان …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *