عمران خان کی ملک میں خانہ جنگی کی سازش کچل دیں گے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کی سازش کچل دیں گے۔

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم شہباز شریف کا بیان جاری کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیا گیا، اس پر قانونی کارروائی کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سیاست نہیں سازش کر رہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہو رہی ہے، ایک شخص کی انا، تکبر، جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی اور اب خانہ جنگی کروانے کی کوشش کر رہا ہے، اس کی ملک میں خانہ جنگی کروانے کی سازش کچل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی آج کے دور کا میر جعفر اور میر صادق ہے، جو پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے، میر صادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا، جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کر رہا ہے، جس میں اُس نے کھایا، پاکستان کے 22 کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے، اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے، سابق وزیراعظم نے بہت جھوٹ بول لیا، اب انہیں سچائی کا سامنا کرنا ہوگا۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے 2 یونٹس سیل

متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *