عمران خان کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو ۔۔۔ اقرار الحسن نے اعلان کردیا

“عمران خان کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو ۔۔۔” اقرار الحسن نے اعلان کردیا

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن اقرار الحسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اگر کوئی ویڈیو سامنے آئی تو وہ اسے مسترد کردیں گے۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن کا کہنا تھا “عمران خان صاحب کی ممکنہ ویڈیو کبھی سامنے آئی تو اس سے قطع نظر کہ وہ اصلی ہے یا جعلی میں اُسے ابھی سے رد کرتا ہوں۔ (زبیر عمر صاحب کے معاملے میں بھی یہی کیا تھا)۔ ہم سب ذاتی زندگی میں بہت گنہگار ہیں۔ لیڈر کے فیصلوں اور عوامی طرزِعمل پر بات ہونی چاہئیے، بیڈرومز میں نہیں گھسنا چاہئیے۔”

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ دعوے کیے جا رہے ہیں کہ عید کے بعد عمران خان کی نازیبا ویڈیوز سامنے آئیں گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کردار کشی کیلئے ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کی گئی ویڈیوز ریلیز کی جائیں گی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

بھکر میں بس اور کار کی ٹکر ،ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *