عمران خان کے دور میں فرح کے گھر پر پولیس تعینات رہتی تھی، پولیس افسر کا انکشاف


سابق وزیر اعظم عمران خان کے دورِ حکومت میں پنجاب پولیس کے اہل کار فرح خان کے گھر پر 24 گھنٹے پہرا دیتے رہے۔

ایک پولیس افسر نے انکشاف کیا ہے کہ لاہور میں ڈیفنس کے پوش علاقے میں فرح کے گھر پر ہر وقت پولیس کی تین گاڑیاں بھی موجود رہتی تھیں۔

عمران خان اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، ان پر کرپشن کیس کیسے بن سکتا ہے؟

دوسری طرف فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر نے پاکستان آنے کا اعلان کردیا ہے۔

جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے احسن گجر کا کہنا تھا کہ وہ 11 یا 12 مئی کو پاکستان پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ فرح خان کی کرپشن کی داستانیں ناصرف اپوزیشن بلکہ گھر کے بھیدی عبدالعلیم خان بھی سناتے دکھائی دیے۔

فرح خان کے مہنگے لگژری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچادی ہے۔

کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرح خان کا نام بشریٰ بی بی اور عمران خان کی 2018 میں ہونے والی شادی کے بعد سامنے آیا جو اس شادی میں بھی پیش پیش تھیں۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

بجلی صارف کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بل موصول

پاکستان میں ایک بجلی صارف کو 13 کروڑ 69 لاکھ 70 ہزار 935 روپے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *