عمران خان کے وہ دو “ہتھیار” جن سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل سکتی ہے، نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز دعویٰ

عمران خان کے وہ دو “ہتھیار” جن سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل سکتی ہے، نجم …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے پاس صدارتی ایمرجنسی کا اختیار موجود ہے جس سے اپوزیشن بیک فٹ پر چلی جائے گی، اس کے علاوہ ان کے پاس ایسی ویڈیوز بھی ہیں جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ان سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے  کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جا رہی ہیں، ہوسکتا ہے کہ عمران خان اس دن صدر کے ذریعے ایمرجنسی لگادیں گے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رات کو صدارتی حکم آئے گا کہ حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیے ایمرجنسی لگائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی ایمرجنسی میں کچھ  آئینی مسائل ہیں ، عمران خان چاہیں تو صدارتی حکم کے ذریعے کچھ بھی کرسکتے ہیں، جب تک وہ وزیر اعظم ہیں تب تک ان کے پاس ایگزیکٹو اتھارٹی ہے،  وہ گند ڈالنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرسکتے ہیں جس سے اپوزیشن کو بیک فٹ پر جانا پڑ سکتا ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ عمران خان کچھ اور بھی کرسکتے ہیں، وہ کچھ ویڈیوز لے کر بیٹھے ہوئے ہیں ، وہ دھمکی  دے چکے ہیں کہ وہ 27 مارچ کے جلسے میں یہ ویڈیوز چلائیں گے جس سے اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

مزید :

علاقائیپنجابلاہور




Source link

About Daily Multan

Check Also

حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیںشیخ رشید 

حکومت میں آنے اور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،شیخ رشید  راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *