عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکاجلد پی ٹی آئی سے جان چھوٹ جائے گی حمزہ شہباز

عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا،جلد پی ٹی آئی سے جان چھوٹ جائے گی ،حمزہ شہباز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اب عوامی عدالت کے فیصلے کا وقت آچکا ہے ۔عمران خان کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں دیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ نے کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر کسی کا حق ہے ،آپ ووٹ ڈالنے سے نہیں روک سکتے۔عمران خان جلسوں میں لوگوں کو گالیاں دیتے اورللکارتے ہیں ، یہ کسی کو کہتے ہیں کہ یہ میری بندوق کے نشانے پر ہے ،کبھی کہتے ہیں کہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا  ، عمران خان نے نوجوانون کے خواب چکنا چور کیے ، میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ آ پ حد سے نکل رہے ہیں ، یہ قوم عمران خان کا دامن نوچے گی،آپ نے قوم کے بچے بھوکے مارے ہیں ۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنماحمزہ شہبا ز کا کہنا تھا کہ ہم سیاست نہیں ملک بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں ،اللہ کا کرم ہوا تو جلد پی ٹی آئی کے عذاب سے جان چھوٹ جائے گی ۔

مزید :

قومیعلاقائیپنجاب




Source link

About Daily Multan

Check Also

لاہور ہائیکورٹ؛ گاﺅن تبدیلی پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر توہین عدالت کیس میں وکیل کو 3 ماہ قید کی سزا اور6 ماہ کیلئے لائسنس معطل 

لاہور ہائیکورٹ؛ گاﺅن تبدیلی پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر توہین عدالت کیس … لاہور(ڈیلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *