لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے غلامی نا منظ3ور مارچ کیلئے آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی ، شفقت محمود کمیٹی کے کنوینئر اور راجہ یاسر ہمایوں سرفراز ڈپٹی کنوینئر ہوں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین کو لاہور ڈویژن ، صداقت عی عباسی کو آردینیٹر راولپنڈی ڈویژن ہونگے جبکہ فیض اللہ کموکا فیصل آباد ڈویژن ، محمد سبطین خان سرگودھا ڈویژن کے کوآردینیٹر ہوں گے ۔ محمد احمد چتھہ کوآرڈینیٹر گوجرانوالہ ڈویژن اور رائے حسن نواز کوآرڈینیٹر ساہیوال ڈویژن ہونگے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق زبیر خان نیازی کو آرڈینیٹر یوتھ اینڈ سٹوڈنٹس ونگ ، انیس علی ہاشمی کوآرڈینیٹرلائرز فورم اور مس تاشفین صفدر کو کو آرڈینیٹر ویمن ونگ مقرر کیا گیا ہے ۔