غلام سرور خان اور 150 افراد کیخلاف تھانہ گولڑہ میں قتل کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج


تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

غلام سرور خان سمیت 150 افراد کے خلاف مقدمہ اے ایس آئی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق غلام سرور خان کی قیادت میں 25 مئی کو قافلے نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مقدمے میں درج کیا گیا کہ جان سے مارنے کی دھمکیاں عمران خان، پرویز خٹک، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کی ایما پر دی گئیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق لانگ مارچ کے شرکاء اس موقع پر پولیس اہلکاروں سے دست و گریباں بھی ہوئے۔




Source link

About Daily Multan

Check Also

کراچی، گورنر سندھ سحری کیلئے بوٹ بیسن پہنچ گئے

اسکرین گریب، سوشل میڈیا کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نےرمضان المبارک کی ساتویں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *