لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ جعلی اور غیر آئینی وزیر اعلیٰ نے صوبے کو وراثت سمجھ رکھا ہے ، قانون پر عملدرآمد کرانا میری اکیلے کی نہیں ہر آئینی ادارے کی ذمہ داری ہے ۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ تاریخ گواہی دے گی کہ سسلین مافیا کے سامنے کون ڈٹ گیا اور کون سجدہ ریز ہوا ۔
خیال رہے کہ گورنر پنجاب نےچند روز قبل سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے انہیں بحال کیا تھا ، جبکہ حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صدر پاکستان سے رابطہ کر کے انہیں گورنر ہاؤس پر پولیس کی مد سے غنڈوں کے قبضہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا تھا۔