غیر اخلاقی ویڈیو، پولیس اہلکار معطل

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی نے سوشل میڈیا پر غیر فطری و غیر اخلاقی ویڈیو کلپس وائرل ہونے کا سختی سے نوٹس لے کر کنسٹیبل دانیال کے خلاف سخت قانونی کا حکم دے دیا. کنسٹیبل کے خلاف ایس ایچ او تھانہ ٹھینگی اشرف گل نے اپنی مدعیت میں مقدمہ نمبر 615/21 بجرم /377/511/292 ت پ تھانہ ٹھینگی میں درج رجسٹر کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا. جبکہ محکمانہ کاروائی کے حوالے سے پولیس کنسٹیبلری ملتان نے کنسٹبل دانیال لُڑکا کو معطل کر کے انکوائری ٹیم تشکیل دے دی ہے. اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی امیر عبداللّہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے.

About Honey Bin Tariq

Journalist / Blogger

Check Also

عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی کا بڑا دعویٰ

عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کیوں نہیں کیا؟ سینئر صحافی مجیب …

Leave a Reply

Your email address will not be published.